6 ستمبر، 2026، 6:24 PM

ایران، جنگی حالات میں معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم

ایران، جنگی حالات میں معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم

وزارت خزانہ کے تحت قائم مرکز جنگ کے باعث پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کی نشاندہی اور فوری حل کے لیے کام کرے گا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ کے ساتھ جنگ اور اقتصادی پابندیوں کا بہتر حل نکالنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے تحت قائم کیے گئے اس مرکز کا مقصد جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی مرکزی سطح پر نشاندہی کرنا اور ان کے عملی حل تلاش کرنا ہے۔

وزارت خزانہ کے عہدیدار مرتضی زمانیان نے بتایا کہ یہ ٹاسک فورس اقتصادی مسائل کے حل میں تیزی اور مختلف اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

مرتضیٰ زمانیان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ مرکز وزارت خزانہ کے زیر اختیار شعبوں میں پیدا ہونے والے مسائل پر توجہ دے گا، جن میں کاروباری سرگرمیاں، تجارت، مالی معاملات اور دیگر اقتصادی شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ جنگی حالات سے متاثر ہونے والے اداروں اور اقتصادی شعبوں کے مسائل کو وزارت کی صلاحیتوں کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد حل کیا جائے۔ بڑے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقتصادی اداروں سے رابطہ کیا جائے گا

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ بعض مسائل ایسے ہو سکتے ہیں جو وزارت خزانہ کے براہ راست اختیار سے باہر ہوں۔ ایسی صورت میں وزارت حکومت کے وسیع تر اقتصادی پالیسی نظام، اقتصادی کمیشن اور دیگر متعلقہ مراکز کے ذریعے مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ اہم اقتصادی معاملات اعلیٰ حکومتی سطح پر تیزی سے آگے بڑھ سکیں۔ ایک اور مقصد اقتصادی رکاوٹوں کو بیوروکریسی میں پھنسنے سے روکنا ہے

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کا قیام اس لیے بھی ضروری تھا تاکہ ایسے معاملات جن میں کئی اداروں کی شمولیت درکار ہو، وہ انتظامی رکاوٹوں اور بین الادارتی تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

News ID 1941173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha